مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے حرمین شریفین کے دفاع کیلئے باضابطہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کرکے اہم پیش رفت کی ہے۔
حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ معرکۂ حق کی کامیابی سے بھی بڑا سنگِ میل قرار دیا گیا ہے، مسلمانوں کی مذہبی اور جذباتی عقیدت کے باعث حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کیلئے مقدس ترین فریضہ ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہم سفارتی اور دفاعی کوششوں کے مرہونِ منت قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا اسٹریٹجک معاہدہ جدید جنگی جہتوں، بشمول ڈرونز ٹیکنالوجی، انفارمیشن وارفیئر اور ’’نون کانٹیکٹ وارفیئر‘‘ میں ترویج کا عندیہ بنے گا۔
جنوبی و وسطی ایشیا میں ٹی ٹی اے اور فتنہ الخوارج جبکہ مغربی خطے میں حوثی پراکسیز سکیورٹی خطرات کا باعث ہیں، افغان طالبان کی طرز پر حوثی دہشتگرد گروہوں سے منسوب سوشل میڈیا نیٹ ورکس بھی منظم پروپیگنڈا میں سرگرم ہیں۔
پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کا واضح اعلان کرچکی ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ دفاعی تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments