ایرانی اسپیکر کا داخلی سکیورٹی اور معاشی استحکام مزید مضبوط بنانے پر زور

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن کا منصوبہ ایران کے اندر پرتشدد کارروائیوں پر مرکوز ہے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا کہ دشمن کی حکمت عملی کے پیش نظر ایران کی اولین ترجیح اقتصادی مضبوطی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو داخلی سکیورٹی یقینی بنانے پر بھی بھرپور توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں اقتصادی استحکام اور داخلی سکیورٹی کو مزید مضبوط کرنا ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...