ہمسایہ ممالک سے مذاکرات جاری، دشمن کو مایوس کرینگے: مسعود پزشکیان
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مزاحمت جاری رکھے گا اور دشمن کو مایوس کرے گا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنی موجودہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم ملکی صلاحیتوں پر انحصار ایران کی اصل ترجیح ہے۔
مسعود پزشکیان کے مطابق اتحاد اور باہمی تعاون ایران کی بنیادی طاقت ہے، جبکہ ایرانی قوم کے ہر فرد کے لیے سہارا اور مددگار بننا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے بجائے سماجی تعاون کا دائرہ وسیع کرنا ہوگا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا کوئی سہارا نہیں، ایران کو ان کا سہارا بننا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments