لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد کے قریب کفرا شوبا کے علاقے میں واقع چوکی پر متعدد مرتبہ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اقوام متحدہ کی امن فوج نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دانستہ حملے امن اہلکاروں کی زندگیوں کے لئے سنگین خطرہ ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، فورس میں اس وقت 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے ساڑھے 7 ہزار امن اہلکار ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگست میں فیصلہ کیا تھا کہ فورس کا مینڈیٹ دسمبر میں ختم کردیا جائے گا تاہم لبنان کے وزیراعظم نواف سلام نے امن مشن کے انخلا سے پیدا ہونے والے خلا سے بچنے کے لئے متبادل انتظام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...