چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار
دمشق: (دنیا نیوز) شام کے شمال مشرقی علاقے الحسکہ میں تیل کی پائپ لائن کو حملے میں نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد حکام نے مبینہ طور پر واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الحسکہ کے علاقے تل حمیس کے قریب تیل کی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل اور گیس کی پائپ لائنوں پر یہ تیسرا حملہ ہے۔
حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان اور حملے کے محرکات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments