قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

دوحہ: (دنیا نیوز) قطر کے شمالی ساحل کے قریب آئل ٹینکر کو متعدد پروجیکٹائلز سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے واقعے میں بعض افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر قطر کے ساحل سے تقریباً 51 ناٹیکل میل دور حملے کا نشانہ بنا۔

واقعے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد تاحال سامنے نہیں آسکی، متاثرہ آئل ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، جبکہ حملے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...