امریکا نے لاطینی امریکا میں سیکڑوں فوجی بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انتظامیہ لاطینی امریکا میں سیکڑوں فوجی تعینات کر رہی ہے، جس کا مقصد منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ اور علاقائی سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون نے اس سلسلے میں فوجی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں، امریکی فوج کی 600 اہلکاروں پر مشتمل ایک بٹالین کے اہلکار پاناما پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی فوجی پاناما، کولمبیا اور ہنڈوراس میں مقامی سکیورٹی فورسز کے ساتھ تربیتی مشقوں میں حصہ لیں گے۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق ان سرگرمیوں کا تعلق منشیات کی سمگلنگ کے خلاف امریکی کوششوں سے ہے، تاہم فوجیوں کی تعیناتی کے مکمل شیڈول اور مشن کی تفصیلات فراہم کردہ رپورٹ میں واضح نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...