عراق کا حوثی ملیشیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ
بغداد: (دنیا نیوز)عراقی وزیرِاعظم علی فلاح الزیدی نے ملک میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی حکومت ملک میں حوثی ملیشیا کے قائم دفاتر سیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے حوثی ملیشیا سے وابستہ افراد کو ملک بدر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
تاہم ان اقدامات کے حوالے سے عراقی حکومت کی جانب سے حتمی فیصلے یا باضابطہ اعلان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments