میئر کراچی کا رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا ہے۔
میئر کراچی نے ضلع وسطی کے بھنگوریا ٹاؤن میں جاری پاور بلاک کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور سمال انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر علاقوں میں جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ مزید 140 سڑکوں کی بحالی کا کام بھی شروع کیا جا سکے۔
ان کے مطابق ترقیاتی کاموں پر تنقید کرنے والے اس بات پر ناراض ہیں کہ شہر میں اتنے کام کیوں ہو رہے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے، شہری حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والوں نے علاقے کی جو حالت کی، اب اس کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترجیح سیاسی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے شہر اور شہریوں کے مسائل حل کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments