ڈی جی فوڈ اور کین کمشنر امجد حفیظ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیپٹن (ر) محمد وسیم تعینات
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب اور کین کمشنر امجد حفیظ کو عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد وسیم کو ڈی جی فوڈ پنجاب اور کین کمشنر تعینات کر دیا۔
امجد حفیظ کو فوری طور پر محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کیپٹن (ر) محمد وسیم اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے عہدے پر تعینات تھے۔
پنجاب حکومت نے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کے احکامات پر دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی فوڈ پنجاب کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments