اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم کی درآمد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر، متوقع طلب و رسد اور گندم کی دستیابی کی صورتِ حال کا جامع جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کے تمام صوبوں میں گندم کی مناسب دستیابی یقینی بنانے اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر گندم کی طلب و رسد کے درمیان توازن برقرار رکھنے اور صارفین کو منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے غذائی تحفظ کے مؤثر اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ گندم کی دستیابی اور ترسیل کے معاملات پر قریبی رابطہ کاری برقرار رکھی جائے تاکہ ملک بھر میں فراہمی کا نظام مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔
اجلاس میں ضرورت کے مطابق گندم کی درآمد کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانے اور ملک کے تمام حصوں میں گندم کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد گندم کے ذخائر، متوقع ضروریات اور رسد کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات پر غور کرنا تھا جن سے ملک بھر میں گندم کی دستیابی برقرار رکھنے اور قیمتوں میں استحکام لانے میں مدد مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments