فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لوٹ مار، پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد

پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد پولیس نے پیرس کے اہم علاقوں میں احتجاج پر پابندی عائد کر دی۔

پابندی صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک نافذ رہے گی جس کے تحت صدارتی محل، پارلیمان، لوور میوزیم، شانزے لیزے، باستیل اور ریپبلک سکوائر سمیت اہم مقامات پر مظاہروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

فرانس میں پرتشدد احتجاج کے دوران اور اس کے بعد حراست میں لئے گئے 2,500 افراد میں سے 174 کو جیل بھیج دیا گیا، جبکہ 917 کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بعض عالمی رہنما فرانس میں بدامنی کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...