واشنگٹن نے مذاکرات کے دوران ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کئے اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا کہ جب مذاکرات جاری تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا ایکس پر جاری بیان میں کہنا تھا امریکا نے میناب میں ایرانی بچوں کا قتل عام کیا، لامرد میں بچیوں کو قتل کیا، ایرانی رہنماؤں کو نشانہ بنایا اور ایرانی عوام پر پابندیاں مزید سخت کر دیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے 17 جون کو خود دستخط کی گئی مفاہمتی یادداشت کو بھی توڑ دیا اور اب دنیا سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ ایران کی مذمت کرے، غیر قانونی جارحیت کی قیمت دنیا کو خطے میں عدم استحکام اور عالمی معیشت میں بے یقینی کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی مرضی سے جنگ شروع کرنے، خطے کو آگ میں جھونکنے اور دنیا بھر میں افراتفری پھیلانے کے بعد خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، جارح کو مدعی اور مظلوم کو مجرم بنا کر ذمہ داری سے نہیں بچا جا سکتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...