پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر پابندی لگا دی
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اراکین کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی میٹنگ میں شرکت سے روک دیا، پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے متعلق اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے، انہیں بانی چیئرمین کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے، سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے طور پر برقرار رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق اجلاس یا بحث نہ کی جائے، کوئی رکن، عہدیدار یا پارلیمنٹیرین وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تجویز نہ لائے۔
پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ کی نامزدگی یا تبدیلی پر کوئی ایجنڈا یا گفتگو نہیں کی جائے گی، بانی چیئرمین کے علاوہ کسی کو متبادل امیدوار نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کے فیصلے اس معاملے میں حتمی ہیں اور تمام اراکین پر لازم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments