رکن پور ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں
ملتان: (دنیا نیوز) رکن پور ریلوے سٹیشن پر مال گاڑی کی چار ویگنز پٹری سے اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق مال گاڑی سٹیشن پر پہنچ رہی تھی کہ اس دوران ایک ویگن پٹری سے اتر گئی، جس کے نتیجے میں مزید تین ویگنز بھی ڈی ریل ہوگئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ متاثرہ ویگن میں تکنیکی خرابی حادثے کی وجہ بنی، جب کہ سٹیشن کا سگنلنگ اور پوائنٹس سسٹم درست پایا گیا ہے، حادثے کے فوری بعد ریلوے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریک کلیئر کر دیا۔
دوسری جانب حکام نے مزید کہا کہ ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے اور کسی ٹرین کو تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments