امریکی ریاستی انتخابات: ہیلی سٹیونز کا ریپبلکشن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان
مشی گن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست مشی گن میں سینیٹ کے اہم انتخاب سے قبل ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیلی سٹیونز نے اپنی جماعت سے اختلاف کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کر دیا، جس پر ڈیموکریٹ قیادت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ہیلی سٹیونز نے ابتدائی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار حریف عبدل السید کی حمایت کی تھی تاہم اب انہوں نے ان کے مخالف ریپبلکن امیدوار کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس فیصلے پر ریاستی اور قومی سطح پر ڈیموکریٹ رہنماؤں نے ناراضی کا اظہار کیا ہے جبکہ کانگریس میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے عبدل السید کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب عبدل السید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی توجہ انتخابی مہم اور ووٹرز کے اہم مسائل پر مرکوز ہے اور وہ ہیلی سٹیونز کے فیصلے کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔
مشی گن کی سینیٹ نشست کو وسط مدتی انتخابات میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سٹیونز کے فیصلے کے بعد یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا ان کے حامی بھی ریپبلکن امیدوار کی حمایت کریں گے یا نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments