یمنی فورسز کا حوثیوں کے دو ڈرون مار گرانے کا اعلان

صنعا: (دنیا نیوز) یمن کی سرکاری فورسز نے کہا ہے کہ صوبہ تعز کے علاقے صبر میں حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے ہیں۔

فورسز کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کی جانب سے جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی راستے میں روک لیا، جس کے بعد وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز خطے میں کسی بھی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں، جبکہ حوثیوں کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...