چین سے پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط، تجربات کے تبادلے فروغ پا رہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ سیو یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور تجربات کے تبادلے وقت کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاک چین ریسرچ سینٹر فار پارٹی اینڈ اسٹیٹ گورننس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کا طرز حکمرانی، ادارہ جاتی ترقی اور معاشی تجربات پاکستان کیلئے قابل قدر رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی اور ادارہ جاتی سطح پر تعاون پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ناگزیر ہے،غربت کے خاتمے، دیہی ترقی،ڈیجیٹل گورننس اور صنعتی ترقی میں چین کی پیش رفت قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں سرمایہ کاری، روزگار اور ہنرمندی کے فروغ کو ترجیح دی جائے، سی پیک 2.0 زراعت، صنعتی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور علاقائی روابط کے فروغ کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...