آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں: مراد علی شاہ

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آج کل میڈیا کھمبوں کے پیچھے بہت پڑا ہوا ہے، بڑے بڑے اینکر کھمبوں پر پروگرام کر رہے ہیں، سارے مسئلے چھوڑ کر کھمبوں پر بات کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیا کی تعریف کی تھی انہوں نے مسائل کی نشاندہی کی، میڈیا نے تعریف دل پر لے لی پھر کھمبا کھمبا کرنا شروع کردیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کی تنقید سے فائدے بھی حاصل ہوئے، پاکستان میں اگر کہیں بلدیاتی نظام کام کر رہا ہے تو وہ صرف سندھ میں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ اب سنا ہے دوسرے صوبے میں بھی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں وہ ہمارے جیسا نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...