اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 دن کی توسیع کی، امیدوار اب 8 نومبر شام چار بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ امیدوار مکمل دستاویزات کے ساتھ کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...