190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کا مکمل میڈیکل ریکارڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی نے طبی سہولیات اور مکمل میڈیکل ریکارڈ کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں اڈیالہ جیل حکام سے تازہ اور جامع میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تشخیص اور علاج سے متعلق تمام تفصیلات اور متعلقہ طبی دستاویزات عدالت میں پیش کی جائیں۔

درخواست گزار نے فوری طور پر ماہر امراضِ چشم سے معائنہ کرانے اور جیل کے میڈیکل افسر کے ساتھ طبی مشاورت کی بھی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کی حالت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، اس لیے بینائی کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری طبی اقدامات ضروری ہیں۔

بشریٰ بی بی نے عدالت سے ذاتی خرچ پر ماہر ڈاکٹر سے علاج کرانے کی اجازت دینے اور مناسب طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

یہ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ اور وکلا کی ٹیم کے ذریعے دائر کی گئی، جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈائری نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...