ابوظہبی مذاکرات اختتام پذیر، روس اور یوکرین کا قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

ابوظہبی: (دنیا نیوز) روس، امریکا اور یوکرین کے درمیان ابوظہبی میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، مذاکرات میں یورپی سلامتی اور روس یوکرین جنگ کے خاتمے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وفد کے سربراہ کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے اور یورپی سلامتی کا معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل رہا۔

انہوں نے بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم معاہدہ طے پانے تک مذاکرات کی تفصیلات عوامی سطح پر جاری نہیں کی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ وہ اسٹیو وٹکوف کے ہمراہ جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

جیرڈ کشنر کے مطابق پیوٹن سے ملاقات کے بعد وہ ڈبلن میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے۔

امریکی ایلچی نے یورپی یونین اور نیٹو کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو انتہائی مفید قرار دیا۔

ادھر کریملن کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یورپی یونین سمیت جرمن چانسلر سے رابطے کے لیے تیار ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...