بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ، بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں ملاقات
راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی سے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، دونوں وکلا گاڑی میں بیٹھ کر اڈیالہ جیل کے اندر گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت طے کیا گیا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات صرف مقدمات کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے حوالے سے ہدایات لینی ہیں، کوئی سیاسی گفتگو نہیں کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments