تھانہ بی زیڈ میں غفلت اور شہریوں سے ناروا سلوک، ایس ایچ او اور محرر معطل

ملتان: (دنیا نیوز) آر پی او ملتان عثمان اکرم گوندل نے تھانہ بی زیڈ کا اچانک دورہ کیا، جہاں فرنٹ ڈیسک غیر فعال پایا گیا جبکہ سائلین کے ساتھ ناروا سلوک اور ان کے مسائل تھانے کی سطح پر حل نہ ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

دورے کے دوران محرر آفس کے ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، مال مقدمات کے ریکارڈ کی عدم تکمیل اور مال خانہ کی ابتر حالت بھی پائی گئی۔

شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے اور فرائض میں غفلت پر آر پی او نے ایس ایچ او اور محرر کو معطل کرکے کلوز لائن کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

اس موقع پر آر پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ سرپرائز وزٹس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی خدمت، ان کے مسائل کا فوری حل اور شہریوں کو عزت و احترام فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی تھانے سے سائلین کے ساتھ ناروا سلوک، غفلت یا عدم داد رسی کی شکایت موصول ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

آر پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...