چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار

اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

  اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی برآمد سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چینی کی برآمدات اور ملکی کھپت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ  اجلاس میں چینی کی دستیابی، برآمدات اور مقامی ضروریات سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور عوام کو مناسب قیمت پر چینی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مؤثر اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کی برآمدات سے متعلق فیصلوں میں ملکی ضروریات اور صارفین کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...