میر رضا کیس، جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں شروع
کراچی: (دنیا نیوز) میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا دوسرا اجلاس ڈی آئی جی ویسٹ آفس میں شروع ہو گیا، اجلاس کی سربراہی ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کریں گے۔
اجلاس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز کے افسران شریک ہوں گے جبکہ این سی سی آئی اے کا نمائندہ بھی جے آئی ٹی اجلاس میں شامل ہوگا۔
جے آئی ٹی نے میر رضا کیس کے تفتیشی افسران کو بھی طلب کر لیا، سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی اور ایس ایچ او فیروز آباد کو بھی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments