تفصیلی مذاکرات کیلئے وقت نہیں، پوتن اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی: کریملن
ماسکو: (شاہد گھمن) روسی صدارتی دفتر کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات مختصر ہوگی، جبکہ وقت کی کمی کے باعث دونوں رہنماؤں کے درمیان مکمل اور تفصیلی مذاکرات کا انتظام ابھی تک نہیں کیا جاسکا۔
روسی اخبار ویدوموستی سے گفتگو کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتن اور صدر ٹرمپ کے درمیان زیادہ دیر تک بات چیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ دونوں رہنما مختصر گفتگو کریں گے، تاہم ملاقات کتنی دیر جاری رہے گی، اس بارے میں ابھی قیاس آرائی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، ملاقات سے متعلق تمام تفصیلات کل فراہم کی جائیں گی۔
کریملن کے ترجمان سے جب دونوں صدور کے درمیان مکمل اور باضابطہ مذاکرات کے امکان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وقت کی کمی کے باعث اب تک ایسی ملاقات کا انتظام نہیں کیا جاسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments