راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران اہم پاکستانی باؤلر ثاقب خان انجری کے باعث باہر
راولپنڈی: (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے اہم باؤلر ثاقب خان انجری کے باعث باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ثاقب خان بائیں ہیمسٹرنگ میں تناؤ کے باعث راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مزید بولنگ نہیں کریں گے، اس وقت وہ ٹیم کے طبی عملے کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
ثاقب نے اپنے دوسرے اوور کے دوران سری لنکا کی دوسری اننگز کے آغاز میں لاہیرو یوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد میدان چھوڑ دیا تھا، انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ رواں میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
پاکستان ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے تاہم ایک اہم بولر کی کمی قومی ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments