ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں بھارتی ججز نے غلط فیصلے دئیے، پاکستانی ایتھلیٹ کا شکوہ

کھیل

کراچی: (دنیا نیوز) ازبکستان میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس نے شکوہ کیا ہے کہ بھارت کے ججز نے غلط فیصلے دئیے جس پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا، الٹا ہمیں خاموش کرادیا گیا۔

بھارت پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے سے باز نہ آیا، باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلوں میں بھی پاکستان کو یقینی گولڈ میڈلز سے محروم کردیا گیا۔ ازبکستان کے دارالخلافہ تاشقند میں ہونے والی ورلڈ باڈی بلڈنگ چمپئین شپ میں ایک گولڈ اور تین سلور میڈلز جیت کر پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچی تو ایتھلیٹس نے ججز کی جانب سے نا انصافی کا شکوہ ظاہر کردیا۔ کہتے ہیں کہ بھارتی ججز نے غلط فیصلہ دیئے۔

رمیز ابراہیم بھی مایوس، کہتے ہیں کسی نے میرا ساتھ نہیں دیا،دوسری جانب پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری نے احتجاج کی بجائے اپنے کھلاڑیوں میں نقص نکالا۔ قومی باڈی بلڈر رمیز ابراہیم نے عزم کا ظاہر کیا ہے کہ نومبر میں عالمی مقابلوں میں پھر شرکت کروں گا اور پاکستان کو ورلڈ ٹائٹل دلواؤں گا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں