اولمپکس تیراک محمد مصطفیٰ قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

کھیل

لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں اولمپکس تیراک محمد مصطفیٰ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے گی اور لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں