نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا

کوئٹہ : (ویب ڈیسک ) پاکستان آرمی نے 20 کلو میٹر واک ریس میں گولڈ اور سلور میڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کے قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹے 55 منٹ 54 سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن کی، واک ریس میں آرمی کے ہی نعمان نے دوسری پوزیشن لی۔

ریس میں ایئر فورس کے عدن مہاذ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ۔

واضح رہے کہ نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی کی برتری برقرار ہے ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں