پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال انتقال کرگئے

لاہور : (ویب ڈیسک ) پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر پلیئر محمد بلال 38 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث ہوا ، ان کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔

محمد بلال نے 2018 میں ایشین 10 بال سنوکر چیمپین شپ جیتی تھی اور 2018 کی ایشین 6 ریڈ بال چیمپین شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔

بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019 میں ورلڈ ٹیم چیمپین شپ جیتی تھی ، بلال  2016 اور 2019 میں  نیشنل سنوکر چیمپین شپ کے بھی فاتح رہے ۔  

پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ کی جانب سے محمد بلال کے اچانک  انتقال پر دکھ اور افسوس  کا اظہار کیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں