نیشنل گیمز: میڈلز ٹیبل پر پاک آرمی سر فہرست

کوئٹہ: (دنیا نیوز) 34ویں نیشنل گیمز کے مقابلے کوئٹہ میں جاری، میڈلز ٹیبل پر پاک آرمی کی بادشاہی برقرار ہے۔

پاک آرمی نے 177 گولڈ میڈلز اور مجموعی 346 میڈلز حاصل کیے، واپڈا 90 گولڈ میڈلز اور 243 میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ، نیوی کی ٹیم 28 گولڈ میڈلز اور 106 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ایچ ای سی چوتھے، ائیر فورس پانچویں اور سندھ چھٹے ،خیبر پختونخواہ ساتویں، پنجاب آٹھویں اور پولیس نویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ میزبان ٹیم بلوچستان 2 گولڈ میڈلز اور 50 میڈلز کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں