جونیئر ایشیا ہاکی کپ: فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

صلالہ: (دنیا نیوز) بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے شہر صلالہ میں ہونے والےجونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میچ میں بھارت نے پہلے کوارٹر کے 13 ویں منٹ میں انگد بیر سنگھ نے مضبوط آغاز کیا، 20ویں منٹ میں اریجیت سنگھ نے بھارتی ٹیم کو 2-0 کر دیا۔

ہاف ٹائم میں ہندوستان کا سکور دو صفر پر تھا لیکن پاکستان نے مقابلہ کیا، تیسرے کوارٹر میں بشارت علی نے پاکستان کے لیے ایک گول کیا، پاکستان نے چوتھے کوارٹر میں بھی پنالٹی کارنر پر گول کرنے کے بہت سے مواقع حاصل کیے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی، بھارت نے چوتھی مرتبہ جونیئر ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

پاکستان نے ایونٹ میں چائنیز تائپے، تھائی لینڈ، جاپان اور ملائیشیا کو بھی شکست دی، دونوں ٹیمیں جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا کے ساتھ دسمبر میں جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ تین بار ایشیا کپ جیتنے والا پاکستان 2015ء کے فائنل میں بھی بھارت سے ہار گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں