سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ جیت لی
بڈاپسٹ : ( ویب ڈیسک ) ہسپانوی فٹ بال کلب سیویلا نے ریکارڈ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ جیت لی۔
یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کے 52 ویں ایڈیشن کا فائنل میچ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے پشکاش ارینا سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں سیویلا اور روما کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔
سیویلا نے فائنل میں روما کو شکست دے کر تاریخ میں سب سے زیادہ ساتویں مرتبہ یوئیفا یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فائنل میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پرسیویلا نے روما کی ٹیم کو 1-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، سیویلا کے یاسین بونو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔