فرنچ اوپن : مارسل گرینولرز اور زیبالوس نے ڈبلز کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیرس : ( ویب ڈیسک ) ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں مارسل گرینولرز اور ہوراشیو زیبالوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی مارسیلو میلو اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار جان پیرز کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

فاتح جوڑی کوارٹر فائنل راؤنڈ میں نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کے مدمقابل ہو گی۔

یاد رہے کہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں