اسلام آباد سے کے ٹو سائیکلنگ ٹور: آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر گلگت پہنچ گئیں

گلگت بلتستان: (دنیا نیوز) آسٹریا کی جوڈو ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر سائیکلنگ کے ذریعے گلگت بلتستان پہنچ گئیں۔

سبرینا فلزموزر نے تین روز میں اسلام آباد سے گلگت بلتستان کا سفر طے کیا، سبرینا فلزموزر نے اسلام آباد سے ایبٹ آباد تک کا 145 کلومیٹر کو سفر 4 جون کو مکمل کیا، 5 جون کو 2011 فیٹ کی بلندی پر واقع بشام پہنچیں، 6 جون کو 3000 فٹ کی بلندی پر چلاس کے مقام پر پہنچیں۔

سبرینا فلزموزر کا گلگت بلتستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا، حکومت گلگت بلتستان، جی بی سپورٹس بورڈ اور جی بی جوڈو ایسوسی ایشن نے سبرینا فلزموزر کا استقبال کیا۔

سبرینا فلزموزر کو باب گلگت پہنچنے پر جی بی کی ثقافتی ٹوپی پہنائی گئی، سبرینا فلزموزر نے گلگت بلتستان میں جقڈو کلب کا دورہ بھی کیا، کل سکردو اور کے ٹو کی جانب اپنے سفر کا آغاز کریں گی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں