رونالڈو کی فری ہٹ ، کیمرہ مین کو دن میں تارے نظر آگئے

جدہ : (ویب ڈیسک ) پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی النصر کلب کے لیے لگائی گئی فری ہٹ سے کیمرہ مین کو دن میں تارے نظر آگئے۔

سعودی عرب کے کنگ عبداللّٰہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں النصر اور الرعد کلب کے درمیان ہونے والے میچ سے ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کلب النصر کے لیے فری کِک پر گول کیا تو بال گول پوسٹ سے گزرنے کے بعد پیچھے جاکر سیدھی وہاں کھڑے کیمرہ مین کے سر پر لگ گئی۔

کیمرہ مین زور سے سر پر بال لگنے کی وجہ سے پوری طرح سے چکرا گیا  لیکن کچھ ہی سیکنڈز میں اس نے خود کو سنبھال لیا اور اپنا کام جاری رکھا۔

یاد رہے کہ اس میچ کے دوران النصر نے الرعد کلب کو 1-3 سے شکست دی۔

سعودی لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو کا النصر کلب اس وقت 6 میں سے 4 میں فتح حاصل کرنے کے بعد 6 پوزیشن پر ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں