لاہور: گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ محمد شعیب نے جیت لیا

لاہور: (ویب ڈیسک) گورنرز کپ گالف ٹورنامنٹ محمد شعیب نے جیت لیا، گورنر پنجاب نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے اس ایونٹ میں نادر خلیل دوسرے نمبر پر رہے، لاہور جمخانہ کے محمد ثمیر افتخار گراس میں فاتح رہے جبکہ سینئرز نیٹ میں رانا عثمان اور گراس میں کرنل راجہ آصف مہدی فاتح رہے۔

ویٹرنز نیٹ میں طاہر سلیم اور گراس میں جاوید خان نے کامیابی حاصل کی، خواتین نیٹ میں سکینہ بتول اور گراس میں بشریٰ فاطمہ فاتح قرار پائیں، جونیئرز میں زید عمر پہلے اور ریحان آصف دوسرے نمبر پر رہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں