مشکل ترین الٹرا میراتھون مکمل کرنے کا اعزاز برطانوی کھلاڑی جیسمین پیرس کے نام

لندن :(ویب ڈیسک) برطانوی خاتون جیسمین پیرس ’بارکلے میراتھون‘ مکمل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئیں ۔

میراتھون کیلئے فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں بنایا گیا راستہ تقریبا 60 ہزار فٹ پر پھیلی چڑھائیوں اور اترائیوں پر مشتمل ہے، جو ماؤنٹ ایورسٹ سے دوگنی اونچائی بنتی ہے۔

ریس کے دوران 40 سالہ برطانوی خاتون جیسمین پیرس نے دشوار گزار راستوں اور بعض اوقات بے راہ میدانوں اور اندھیری راتوں میں بھی لگاتار دوڑتے ہوئے میراتھون کو مقرر وقت میں مکمل کیا۔

جیسمین پیرس کی جانب سے دشوار ترین میراتھون مکمل کرنے پر ہزاروں مداحوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے، میراتھون مکمل کرنے کیلئے مقرر 60 گھنٹوں کے دورانیے میں 1989 میں ریس کے آغاز سے لیکر اب تک صرف 20 افراد ہی آخری پوائنٹ تک پہنچ کر ریس مکمل کر پائے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں