آل این کلب نے ایف سی فٹبال چیمپئنز لیگ اپنے نام کر لی

کراچی: (دنیا نیوز) یو اے ای کی ٹیم آل این کلب نے ایف سی فٹ بال چیمپئن لیگ کا فائنل اپنے نام کر لیا۔

آل این کلب نے یوکو ہاما مرینوز کو اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں شکست دے کر تمغہ اپنے نام کیا، آل این کلب کی ٹیم نے یوکون ہاما کو پانچ ایک سے شکست دی۔

آل این کلب کی ٹیم کی جانب سے سفیان رحیمی دو گول کر کے نمایاں رہے۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان، وزیر اعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد اور آل این کلب کے سربراہ شیخ ہزار بن زاید کو ٹیم کے میچ جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے آل این کلب کی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں کا اظہار کیا اور کہا کہ آل این کلب کی ٹیم نے فائنل جیت کر متحدہ عرب امارات کا سر فخر سے بلند کیا ہے، پاکستانی عوام کی جانب سے آل این کلب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں