ناروے کپ: پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے دوسری کامیابی حاصل کرلی

سلور: (ویب ڈیسک) ناروے فٹبال کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست دے کر مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔

سلور میں جاری ناروے کپ میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے پیر کو دوسری کامیابی حاصل کی اور ناروے کے وارڈینسیٹ کلب کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے یہ میچ 5-0سے جیتا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں 2 اور دوسرے ہاف میں مزید 3 گولز اسکور کیے، قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2،کپتان محمد عدیل، محمد خان اور شاہد انجم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان ٹیم کی جیت کے بعد ناروے میں پاکستانی کمیونٹی نے جیت کا جشن بھی منایا، ایونٹ میں قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا تیسرا میچ کل کھیلے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں