ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

ماناما: (ویب ڈیسک ) ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو آؤٹ کلاس کرکے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

15ویں ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-3 سے شکست دے دی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے پورے میچ میں بھارت کو پریشر میں رکھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک سیٹ بھی نہ جیت سکا، بھارتی پلیئرز نے دوسرے سیٹ میں کچھ مزاحمت ضرور کی مگر پاکستانی کھلاڑیوں پر سبقت نہ لے سکے ۔

پاکستان والی بال ٹیم تمام شعبوں میں انڈین ٹیم پر حاوی رہی، پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-25، 27-29 اور 15-25 رہا، پاکستان والی بال ٹیم کی جیت پر چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن نے تمام کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے 100 ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں