ٹینس ایونٹ میں ایلن پیریزاورمیتھیو ابیڈن کا مکسڈ ڈبلز کا فاتحانہ آغاز

پیرس: (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کی ٹینس سٹار ایلن پیریز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی پیرس اولمپکس میں ٹینس ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔

پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں ٹینس ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں آسٹریلیا کی ٹینس سٹار ایلن پیریز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار میتھیو ایبڈن پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔

انہوں نے سارہ سوریبس ٹورمو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار مارشل گرانولرز پر مشتمل ہسپانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے ہرا کر نہ صرف ٹینس ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں