ارشد ندیم کی وطن واپسی: استقبال کیلئے محکمہ سیاحت کی دو گاڑیاں ایئر پورٹ پہنچیں گی
لاہور:(دنیا نیوز) فخر پاکستان ارشد ندیم کی وطن واپسی کے موقع پر محکمہ سیاحت کی جانب سے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈبل ڈیکر بس سروس کی دو گاڑیاں آج رات قذافی سٹیڈیم بس ٹرمینل سے ائیرپورٹ پہنچیں گی، جہاں پر محکمہ سیاحت کے افسران اور سیاحوں کی جانب سے قومی ہیرو کا بھر پور استقبال کیا جائے گا ۔
دوسری جانب سپورٹس بورڈ پنجاب نے بھی قومی ہیرو کے استقبال کے لیے انتظامات مکمل کرلیے جواپنے ملک کے عظیم سپوت کا ایئر پورٹ پر فقید المثال استقبال کریں گے۔
واضح رہے ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ بھی ان کے ہمراہ وطن پہنچ رہے ہیں۔