یوم آزادی : پی ایچ اے کا ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

لاہور : (دنیانیوز) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے یوم آزادی پر گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایچ اے کی جانب سے یوم آزادی پر اولمپئن ارشد ندیم کی جیت کی مناسبت سے مقابلہ مصوری منعقد کیا جائے گا، پی ایچ اے یوم آزادی کے موقع پر بھرپور آتش بازی بھی کرے گا۔

یوم آزادی کو بھرپور انداز سے منانے کیلئے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب مینار پاکستان پر آتش بازی کی جائے گی، مینار پاکستان کو سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگایا جائے گا، 14 اگست کو جیلانی پارک میں قومی پرچم آویزاں کیا جائے گا۔

پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں 13 اور 14 اگست کو مفت پودے تقسیم کئے جائیں گے جبکہ لاہور کے مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم سے مزین بل بورڈز بھی لگائے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں