نائیجیرین فٹبالر زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے انجری کا شکار
لاہور: (ویب ڈیسک) نائیجیریا سے تعلق رکھنے والے انگلش کلب فٹبالر وکٹر ادیبوئیو زور دار چھینک مارنے سے کمر میں شدید تکلیف کے باعث انجری کا شکار ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر وکٹر جو ان دنوں انگلش فٹبال کلب بولٹن وانڈررز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
کلب کے منیجر نے بتایا کہ آپ اس بات پر یقین کریں یا نہ کریں، ہمارے پلیئر وکٹر کو زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے پسلیوں میں شدید تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ ٹیم سے بھی باہر ہوئے۔
منیجر کا کہنا ہے کہ 26 سالہ نوجوان کو خدشہ ہے کہ زور دار چھینک مارنے کی وجہ سے اس کی پسلیاں متاثر ہوئی ہیں، شاہد ایک آدھی ٹوٹ بھی گئی ہو، لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ صرف پٹھوں کا مسئلہ ہے لیکن جب تک سکینر کا نتیجہ نہیں آجاتا کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔