ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دیدی

بیجنگ : (دنیانیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو ایونٹ میں پہلی شکست، بھارت نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سےشکست دےدی۔

بھارت نے گروپ سٹیج کے آخری میچ میں پاکستان کو ہرایا، بھارت کے دونوں گول ہرمن پریت سنگھ نے کیے جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول احمد ندیم نے سکور کیا۔

میچ کے دوران پاکستان کے ابوبکر محمود گھٹنے کی انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں، بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارتی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 4 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔

پاکستان ٹیم نے 5 میچز میں سے 2 میں ڈرا کیا اور 2 میں کامیابی سمیٹی ہے، 4 میچز میں قومی ٹیم نے 11 گول کیے اور اس کے خلاف مخالفین نے 5 گول کیے۔

ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت کی ٹیم پانچویں جبکہ پاکستان 16 ویں نمبر پر ہے، بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔

ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں