ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف
چنئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، گلبدین نبی 63، صدیق اللہ اٹل 29، رحمان اللہ گلریز 27 اور درویش رسولی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عظمت اللہ عمرزئی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 2، لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید دو اور میچ بھی کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا نیپال جبکہ سکاٹ لینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی، بھارت نے امریکا جبکہ ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی۔