آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ، صائم ایوب کی تنزلی، سکندر رضا پہلے نمبر پر آگئے
دبئی: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں زمبابوے کے سکندر رضا پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے صائم ایوب ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان شاندار کارکردگی کے باعث 4 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے۔
سٹار بلے بابر اعظم ایک درجے تنزلی سے 35 ویں اور سلمان علی آغا 6 درجے تنزلی کے بعد 36 ویں نمبر پر چلے گئے۔
بولرز کی فہرست میں بھارت کے ورون چکروتی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے اسپنر ابرار احمد دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
پاکستان کے سلمان مرزا 9 درجہ بہتری کے بعد 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ شاہین آفریدی 4 درجے تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر چلے گئے۔